Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر امت مشرا نے تمام کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق معروف بھارتی اسپنر امت مشرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے ریٹائرمنٹ کی خبر سے متعلق آگاہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امت مشرا طویل مدت سے بھارتی ٹیم اور آئی پی ایل دونوں سے ہی باہر تھے۔ایسے میں انہوں نے اب ریٹائرمنٹ لینا مناسب سمجھا۔

خیال رہے کہ امت مشرا نے بھارت کے لئے 22 ٹیسٹ، 36 ایک روزہ میچ اور 10 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلے۔ امت مشرانے 22 ٹیسٹ میچوں میں 76 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ون ڈے میچز میں 64 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیلئے 16 وکٹ لیے۔
75 مزیدپڑھیں:کروڑ کابھینسا،مالک کابیچنےسے انکار

یہ بھی پڑھیں