Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح

مالے(نیوز ڈیسک) کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح سمیٹ کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔

کامن ویلتھ بیج ہیند بال چیمپئن شپ میں اپنے آخری لیگ میچ میں بھی پاکستان فاتح رہا۔ اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے میچ میں بنگلہ دیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔ اور پہلے راؤنڈ میں 30-9 اور دوسری بار 32-13 سے مات دی۔

پاکستان نے لیگ مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹیم نے بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ہرا دیا۔

اس سے قبل ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی۔ اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا۔ میچ میں 18 پوائنٹس بنانے والے کاشف علی میں آف دی میچ قرار پائے۔

مزید پڑھیں۔واٹس ایپ صارفین خبردار، سم سوآپ اورنقلی پروفائل کے ذریعے بڑے پیمانے پرفراڈ

یہ بھی پڑھیں