Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

محمد نواز کی بھارت کیخلاف میچ سے قبل اہم پیش گوئی

دبئی (سپورٹس ڈیسک)قومی آل راونڈر محمد نواز نے آج بھارت کے خلاف ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت آج ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔ ہاتھ نہ ملانے کے تنازعہ کے بعد دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔

محمد نواز کا کہنا تھا کہ بال آف دی ٹورنامنٹ شاہین آفریدی کی ہوگی جبکہ سب سے زیادہ رنز صائم ایوب کے بلے سے نکلیں گے۔

صائم ایوں کی صلاحتیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں ڈی جے کی ڈیوٹی صائم ایوب بخوبی کرسکتے ہیں۔

قومی سپنرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ ابرار احمد میچ کا بہترین لمحہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

میچ سے قبل قومی ٹیم حوصلوں اور تیاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایشیا کپ پاکستان کے لیے یادگار رہے گا۔

قومی کھلاڑیوں کے بعد بھارتی ٹیم کا تذکرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ ہاردک پانڈیا ایشیا کپ میں ایک سٹائلش پلئیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:عمر گل نے بھارتی بیٹرز کو قابو کرنے کا فارمولا بتا دیا

یہ بھی پڑھیں