Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پاکستانی نوجوان اذان علی خان نے ویسٹ چیسٹر جونیئر گولڈ چیمپئن شپ (امریکہ) جیت لی

امریکہ(نیوز ڈیسک)پاکستانی نوجوان اذان علی خان کی شاندار کامیابی – ویسٹ چیسٹر جونیئر گولڈ چیمپئن شپ (امریکہ) جیت لی

الحمدللہ! پاکستانی اسکواش کھلاڑی اذان علی خان نے امریکہ کے شہر پورٹ چیسٹر، نیو یارک میں منعقدہ یو ایس ویسٹ چیسٹر جونیئر گولڈ چیمپئن شپ میں انڈر 19 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ شاندار کامیابی نہ صرف اذان علی خان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے فخر کا باعث بھی ہے۔

اس موقع پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم ہینڈز نے ہمیشہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اذان علی خان کی یہ کامیابی بھی انہی کوششوں کا تسلسل ہے، جو نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں۔

پاکستانی اسکواش کے مستقبل کو نئی بلندیوں تک لے جانے والے اذان علی خان کی یہ جیت عالمی سطح پر ہمارے ملک کے لیے خوش آئند خبر ہے اور یہ بات اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ جب ادارے اور نوجوان یکجا ہوں تو کامیابیاں خود راستہ بناتی ہیں۔

مزید پڑھیں۔مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کو بیٹے سمیت شہید کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں