کوئٹہ(نیوز ڈیسک) مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کو شہید کردیا گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کی لاش برآمد نہ کی جاسکی،لاش کی برآمدگی کے حوالے سے انتظامیہ اور لیویز کی ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ۔
محمد افضل کو 10 اگست کو بیٹے سمیت اغوا کیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا مستنصر تاحال مسلح گروہ کے قبضے میں ہے۔ہرنائی انتظامیہ کی جانب سے ایک لاش ملنے کا دعویٰ
ہرنائی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر کی نہیں مقامی ٹھیکیدار کی ہے۔لاش کی برآمدگی نہ ہونے پر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔
مزید پڑھیں۔آج بروز پیر22ستمبر2025ڈالر کی قیمت بارے جانئے

