بنگلادیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے پاکستان کے خلاف میچ میں سنگ میل عبور کرلیا۔
دبئی میں پاکستان کے خلاف سپر فور کے میچ میں بنگلادیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے پہلے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کیا۔
تسکین احمد نے ٹی 20 کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کرلی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فہرست میں مستفیض الرحمان 150 وکٹوں کے ساتھ پہلے اور آل راؤنڈر شکیب الحسن 149 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
تسکین احمد نے 80 اننگز میں 100 وکٹیں مکمل کی ہیں، مہدی حسن نے 61 اور شرف الاسلام نے 58 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
خبر اپ ڈیٹ کرنے تک بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور گرین شرٹس نے 9 اوورز میں 37 رنز بنائے ہیں اور 4 وکٹیں گر چکی ہیں۔
صاحبزادہ فرحان 4، فخر زمان 13، صائم ایوب صفر اور حسین طلعت 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تسکین احمد اور مہدی حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدپڑھیں:مجھے پارٹی سے نکالنے کے بعد پی ٹی آئی کمزور ہوگئی، شیرافضل مروت



