Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ایک اور قومی کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ایک اور قومی کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ولیمے میں ساتھی کھلاڑیوں کے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں ان کے دوست ، عزیز و اقارب اور ساتھی کرکٹرز شریک ہوئے۔

کامران غلام کے ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹر فخرزمان ، نسیم شاہ ، محمد رضوان ، صاحبزادہ فرحان ،ساجد خان اور افتخار احمد شریک ہوئے۔

قومی کرکٹرز کی جانب سے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی قومی کرکٹر ابرار احمد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ان کے ولیمے کی تقریب 6 اکتوبر کو ہوگی۔
مزیدپڑھیں:سال 2026 میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات کی بڑی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں