لاہور( اوصاف نیوز)آئی سی سی ویمن ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں بھارت کی اسمرتی مندھانا بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر چھ درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ کی لورا وولورٹ دو درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔
انگلینڈ کی ایمی جونز 4 درجے بہتری کے بعد نویں نمبر پر ہیں، پاکستان کی سدرہ امین ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ 16 درجے بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
باؤلرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون بدستور سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کی الانا کنگ پانچ درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہیں، پاکستان کی نشرا سندھو ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں ایک درجہ ترقی کر کے 10ویں نمبر پر آگئی ہیں، بھارت کی رینوکا سنگھ سات درجے ترقی کے ساتھ 19ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایشلے گارڈنر بدستور سرفہرست ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے ماریزیان کپ ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔
مزید پڑھیں:افسوسناک خبر :چھوٹا طیارہ گرکر تباہ



