راولپنڈی (اوصاف نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔
پولیس کی جانب سے ون ڈے اور آئندہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کےلیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی 20 سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج… شائقین کے دل دھڑکنے لگے!




