Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمے داریاں مل گئیں

لاہور(اے بی این نیوز)سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمے داریاں مل گئیں۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے معاملات دیکھیں گے۔

سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 18 کے کوچز اور دوروں کو دیکھیں گے، وہ ٹیموں کے ہمراہ بھی دورہ کر سکیں گے۔سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے حج 2026 کے لیے سخت طبی شرائط ، بیمار عازمین پر پابندیاں عائد

یہ بھی پڑھیں