Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

جارحانہ آل راؤنڈر آندرے رسل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے جارحانہ آل راؤنڈر آندرے رسل نے بھارتی پریمیئر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
رسل کو 2025 کے ناکام سیزن کے بعد کولکتہ ٹیم نے ریلیز کر دیا تھا،اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 16 دسمبر کو ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں اپنا نام شامل نہیں کریں گے۔
37 سالہ رسل آئی پی ایل چھوڑنے کے باوجود کریبین پریمیئر لیگ سمیت دنیا بھر کی دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلتے رہیں گے۔


رسل کاکہناہے کہ سب سے بہتر وقت وہ ہوتا ہے جب فینز پوچھیں کہ کیوں جا رہے ہو، آپ میں اب بھی بہت کچھ باقی ہے،وہ 2026 میں کولکتہ کی ٹیم میں بطور سپورٹ سٹاف واپس آئیں گے اور’’پاور کوچ‘‘ کا کردار نبھائیں گے۔
آندرے رسل نے 2012 میں دہلی سے آئی پی ایل کا آغاز کیا اور 2014 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل ہونے کے بعد دو مرتبہ لیگ ٹائٹل جیتا،انہوں نے آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 140 میچ کھیلے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی بیٹر فاف ڈو پلیسی نے بھی آئی پی ایل کے اگلے سیزن سے دستبرداری کا اعلان کردیاہے۔
مزیدپڑھیں:ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے

یہ بھی پڑھیں