Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

کرکٹ کی تاریخ میں حیران کن ریکارڈ، بولر نے 21 اوورز میڈن کرا دیے

چنئی(سپورٹس ڈیسک) آج کے دور میں کرکٹ بہت فاسٹ ہوچکی ہے، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بیٹرز اور بولرز دنوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھا کھیل پیش کیا جائے مگر میڈن اوور کا اتنا تصور نہیں پایا جاتا ہے مگر کرکٹ کی تاریخ میں ایک ایسا منفرد ریکارڈ قائم ہوا جس نے کرکٹ شائقین کو بھی ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ میں بھی بولنگ کے کئی ریکارڈ بنے، کرکٹ میں ایک حیرت انگیز ریکارڈ انٹرنیشنل میچ میں مسلسل 21 میڈن اوورز کرانے کا ہے، جس کا ٹوٹنا بہت ہی مشکل ہے۔

یہ ریکارڈ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ میں قائم ہوا، جو 12 جنوری 1964 کو مدراس (موجودہ چنئی) میں کھیلا گیا۔

اس میچ میں انڈین بولر ناڈکرنی نے لگاتار 21 اوورز میڈن پھینک کر ایسا حیرت انگیز عالمی ریکارڈ بنایا، جو آج 61 سال بعد بھی نہیں ٹوٹ سکا ہے۔

یہ میچ بھارت انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ تھا اور انگلش ٹیم کی پہلی اننگ جاری تھی۔ جب بھارتی کپتان منصور علی خان پٹوڈی (اداکار سیف علی خان کے والد) نے گیند رمیش چندر گنگا رام ناڈکرنی ( باپو ناڈکرنی‘‘ کو تھمائی۔ تو شاید کپتان بلکہ بولر کو بھی نہ پتہ تھا کہ آج کچھ انہونی ہونے جا رہی ہے۔

بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے لائن اور لینتھ کے ساتھ ایسے بولنگ کی کہ بلے باز ایک دو اوورز نہیں بلکہ ان کے لگاتار 21 اوورز میں ایک بھی رن نہ لے سکے۔

باپو ناڈکرنی نے اس دوران 131 ڈاٹ گیندیں کرائیں۔ اس وقت کریز پر برائن کین اور کین بیرنگٹن موجود تھے، جو بھارتی اسپنر کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے اور بولر ان کے صبر کا امتحان لیتے رہے۔

بھارتی بولر نے انگلینڈ کی پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 32 اوورز کیے جن میں 27 اوورز میڈن تھے اور صرف پانچ رنز دیے۔ تاہم حیرت انگیز طور پر مکمل لائن اور لینتھ کے ساتھ اتنی کفایتی بولنگ کرنے کے باوجود انہیں اس اننگ میں ایک بھی وکٹ نہ مل سکی۔ تاہم ان کی با کمال بولنگ نے انگلینڈ کے رن ریٹ کو ایسا بریک لگا دیا کہ پوری ٹیم دباؤ میں آگئی۔

باپو ناڈکرنی 2020 میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ انہوں نے بھارت ہندوستان کے لیے 41 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 88 وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ بیٹنگ میں انہوں نے ایک سنچری اور 7 نصف سنچریوں کی بدولت 1,414 رنز بھی بنائے۔ ناڈکرنی نے 191 فرسٹ کلاس میچوں میں 500 وکٹیں حاصل کیں، جس میں 14 سنچریاں اور 46 نصف سنچریوں سمیت 8,880 رنز بنائے۔
مزیدپڑھیں:’’اتوار‘‘ شوہر کے لیے ’’آزادی کا دن‘‘ قرار! یہ انوکھا فیصلہ کس نے دیا؟

یہ بھی پڑھیں