Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے اپنی بولنگ ایکشن پر اٹھنے والے تنازع کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو سوشل میڈیا پر ایک ’کرائی بے بی‘ میم شیئر کرکے جواب دے دیا، جس سے معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب حالیہ ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے دوران گرین نے عثمان طارق کی بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا۔ گرین کی وکٹ گرنے کے بعد ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جسے کئی حلقوں میں طارق کی بولنگ پر طنز کے طور پر دیکھا گیا۔

واقعے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے کیمرون گرین کے رویے کو کھیل کے منافی اسپرٹ قرار دیا، جبکہ بعض افراد نے عثمان طارق کی بولنگ ایکشن کی قانونی حیثیت پر بھی سوالات اٹھائے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بولرز کو قدرے سائیڈ آرم ایکشن کی اجازت ہے، تاہم کہنی کا زاویہ 15 ڈگری سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔


عثمان طارق اس سے قبل بھی ایسے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی20 کے فائنل کے دوران انگلش کرکٹر ٹام بینٹن نے بھی ان کے ایکشن پر سوال اٹھایا تھا، جس پر عثمان طارق نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کہنی کی ساخت ایسی ہے جس سے ناظرین کو غلط فہمی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں 2 مرتبہ لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے بعد ان کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیا جا چکا ہے۔

معروف کرکٹ براڈکاسٹر پال ڈینیٹ نے بھی عثمان طارق کی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو غیر مناسب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کی بولنگ ایکشن دوبار جانچی جا چکی ہے اور ایسے میں فتح کا جشن منانے کے بجائے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔


یہ تنازع قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کی شاندار فتح پر بھی حاوی رہا، جہاں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹی20 سیریز اپنے نام کی۔ 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اور تمام وکٹیں صرف 16 اوورز میں اسپن بولرز نے حاصل کیں۔

میچ کے بعد آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے پاکستان کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم شراکتیں قائم کرنے میں ناکام رہی اور اس شکست سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

یہ بھی پڑھیں