Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پاکستان کا بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ، سنیل گواسکر بھی گیدڑ بھپکیاں دینے لگے

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی پاکستان کو گیدڑ بھپکیاں دینے لگ گئے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو پاکستان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو سکے۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ اگر آخری لمحے میں ایسے فیصلے ہوں تو مسئلہ ہوتا ہے۔ اگر یہ فیصلہ پہلے کر لیا جاتا تو کچھ اور بات تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے آئی سی سی کیا کرے گا لیکن اس کو مداخلت کرتے ہوئے کچھ اقدام کرنے چاہیئں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ہاکی ٹیم کی آج آسٹریلیا روانگی ملتوی، تاحال آسٹریلوی ویزے جاری نہ ہوسکے

یہ بھی پڑھیں