Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آئی سی سی نے پاک بھارت سیریز کروانے سے معذرت کرلی

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت سیریز کروانے سے معذرت کرلی ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے کہا کہ آئی سی سی نے پاک بھارت سیریز اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں بھی پاک بھارت میچز کروانے سے معذرت کی ہے۔

شاہد ہاشمی نے کہا کہ آئی سی سی پاک بھارت میچ کی فنڈنگ پر بات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، بنگلادیش اور بھارت کی ٹرائی سیریز کی بھی بات چل رہی ہے اس سے جو فنڈنگ ہوگی وہ پاکستان اور بھارت کو ملے گی۔


سابق کرکٹر کامران اکمل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئی سی سی چاہے تو سیریز کرواسکتا ہے لیکن وہ بی سی سی آئی بن کر فیصلہ کررہا ہے تو سیریز پھر کیسے ہوگی۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کا بائیکاٹ کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:میٹرک اور انٹر کے امتحانات دینے والے طلبا پر بڑی شرط عائد

یہ بھی پڑھیں