Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی دھواں دار بیٹنگ، انگلینڈ کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سنجو سیمسن اور ایشان کشان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو جیت کیلئے بڑا ہدف دے دیا۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےبھارت نے مقرر 20 اوورز میں 254 رنز بنائے۔بھارتی اوپنرز سنجو سیمسن نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار 89 رنز بنائے۔ دوسرے اوور ابھیشک شرما 7 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سنجو سیمسن نے ایشان کشان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 97 رنز بنائے اور اسکور 10 ویں اوور میں 117 رنز تک پہنچایا تاہم کشان اس موقع پر 39 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

فل جیکس نے سنجو سیمسن کی 89 رنز کی دھواں دار اننگز کا خاتمہ 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر کردیا، سیمسن نے 42 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 8 چوکے اور 7 بلند وبالا چھکے لگائے۔ بھارتی کپتان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے 43 رنز سکور کیے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

بھارتی ٹیم:

سوریا کمار یادیو(کپتان)، سنجو سیمسن، ابھیشک شرما، ایشان کشان، شیوم دوبے، تلک ورما، ہارڈک پانڈیا، آکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، وارن چکرورتھی، جسپریت بمرا

انگلینڈ کی ٹیم

ہیری بروک (کپتان)، فل سالٹ، جوز بٹلر، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، سیم کیوران، ول جیکس، لیام ڈاؤسن، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر

مزیدپڑھیں:پنڈی گھیب میں گیس سلنڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

یہ بھی پڑھیں