Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

بریٹ رینڈل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

بریٹ رینڈل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں

بریٹ رینڈل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ فاسٹ بولر کی شاندار باؤلنگ نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔

یہ ریکارڈ انہوں نے نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوران ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف قائم کیا۔

شاندار باؤلنگ کارکردگی

بریٹ رینڈل نے اپنی ٹیم سینٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے یادگار باؤلنگ کی۔ انہوں نے صرف 25 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی بہترین باؤلنگ کارکردگی بھی ہے۔

اسی دوران انہوں نے لگاتار پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اہم کھلاڑی بھی آؤٹ

بریٹ رینڈل کی اس شاندار باؤلنگ کے دوران کئی اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

ان میں نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول اور فاسٹ بولر کرسٹین کلارک بھی شامل تھے۔

ناردرن ڈسٹرکٹس کی ٹیم مشکلات کا شکار

سینٹرل ڈسٹرکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 373 رنز بنائے تھے۔

جواب میں ناردرن ڈسٹرکٹس کی ٹیم بریٹ رینڈل کی تیز رفتار باؤلنگ کے سامنے نہ ٹک سکی اور صرف 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بریٹ رینڈل نے صرف آٹھ گیندوں پر چھ وکٹیں جبکہ بارہ گیندوں پر سات وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے بھی ریکارڈ قائم

پانچ گیندوں پر پانچ وکٹوں کا کارنامہ اس سے پہلے پیشہ ورانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔

آئرلینڈ کے کرکٹر کرٹس کیمفر نے یہ ریکارڈ ایک مقامی انٹر پروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔

تاہم فرسٹ کلاس کرکٹ میں بریٹ رینڈل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں لینا ایک انتہائی منفرد اور تاریخی کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں