Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ کی بچوں کے ہمراہ پرستاروں کو عید مبارک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثنا اشفاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام میں پرستاروں کو عید مبارک پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں۔ جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ راجا نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں جن کی تصدیق 28 دسمبر 2025 کو عماد اور ثنا کی علیحدگی پر ہوئی۔


عماد وسیم نے فروری 2026 میں نائلہ راجا سے دوسری شادی کی تھی۔ نائلہ ذوالفقار راجا معروف پاکستانی وکیل، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں۔

وہ انسٹاگرام پر لائف اسٹائل اور بیوٹی سے متعلق مواد شیئر کرنے کے باعث شہرت رکھتی ہیں، جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ یوٹیوب پر بھی ان کے ہزاروں سبسکرائبرز موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:جنگ کے خواہاں نہیں، واحد مطالبہ افغان زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، رانا ثنا اللہ

یہ بھی پڑھیں