دبئی( ویب ڈیسک )پاکستا ن ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حاصل کیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو فروری کے مہینے میں غیر معمولی کارکردگی پرپلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے، انہوں نے6 اننگز میں 76.60 کی شاندار اوسط سے 383 رنز اسکور کیے، جس میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا ایک ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
مزیدپڑھیں:پاور پلانٹس پر حملے ہوئے تو آبنائے ہرمز کو مکمل بند کردیں گے، ایران کی بڑی دھمکی



