Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پیٹر سڈل کا ’چاچا‘ لقب عالمی سطح پر مقبول، دوستوں نے بھی اسی نام سے پکارنا شروع کردیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ملتان سلطانز کے تجربہ کار آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا معروف لقب ’چاچا‘ اب صرف کرکٹ گراؤنڈ تک محدود نہیں رہا بلکہ ان کے قریبی حلقوں میں بھی عام ہو گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لاہور مرحلے کے اختتام پر 41 سالہ سڈل نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جن پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ تاہم سب سے زیادہ توجہ ایک قریبی دوست کے کمنٹ نے حاصل کی، جس میں انہیں ’چاچا‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا، اور یہ کمنٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

یاد رہے کہ پیٹر سڈل کو یہ منفرد لقب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران دیا تھا، جو بعد ازاں ان کی پہچان بن گیا۔ اب نہ صرف پاکستانی کھلاڑی بلکہ غیر ملکی کرکٹرز بھی انہیں اسی نام سے پکارنے لگے ہیں۔

ایک حالیہ پریس کانفرنس میں سڈل نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ملتان سلطانز کے کھلاڑی بھی انہیں ’چاچا‘ کہتے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، “افتخار احمد لوکل چاچا ہیں اور میں فارن چاچا بن گیا ہوں۔”

مزید برآں، ایک پوسٹ میچ گفتگو کے دوران آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی سڈل کو ’چاچا‘ کہہ کر مخاطب کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لقب اب عالمی سطح پر مقبول ہو چکا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کے گزرنے کی مشروط اجازت دے دی

یہ بھی پڑھیں