Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پی ایس ایل کی نیلامی میں کروڑوں روپے میں فروخت ہونےوالے کرکٹرز کی کارکردگی کیسے رہی؟

(اوصاف نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں لیگ میچز کا اختتام ہو گیا ہے، ملتان سلطانز، حیدر آباد کنگز مین، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل 11 کا جائزہ لیا جائے تو بہت سے ایسے کھلاڑی جو نیلامی میں کروڑوں روپوں میں فروخت ہوئے، لیگ میچز میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

پاکستان ٹیم کا مستقل حصہ رہنے والے اوپنر صائم ایوب کی فارم پی ایس ایل میں بھی واپس نہ آ سکی۔

صائم ایوب کو نئی فرنچائز حیدر آباد کنگزمین نے 12 کروڑ 60 لاکھ روپوں میں خریدا تھا۔ وہ 10 میچز میں صرف 151 رنز بنا سکے۔

دوسری جانب پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے پاکستان ٹیم کے لیے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل پی ایس ایل میں بھی جاری رکھا۔

ملتان سلطانز نے پانچ کروڑ 70 لاکھ روپے کے عوض صاحبزادہ فرحان کی خدمات حاصل کی تھیں۔

اتوار کو نیشنل بنک سٹیڈیم کراچی میں صائم ایوب بیٹنگ کے لیے آئے تو اُن کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کو راولپنڈیز کے خلاف میچ میں تیزی سے رنز بنانے تھے، تاکہ وہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر لاہور قلندرز کو پیچھے چھوڑ کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر لے۔
مزید پڑھیں :ورکشاپ میں آتشزدگی، بسیں بھی لپیٹ میں آگئیں

یہ بھی پڑھیں