اسلام آباد(اے بی این نیوز)اب کوئی بھی اپنا گمشدہ یا چوری ہونے والا موبائل بآسانی ڈھونڈ سکتا ہے۔ صرف یہی نہیں اگر آپ نے مطلوبہ موبائل میں پاسورڈ نہیں لگایا تھا اور موبائل کہیں گم ہو گیا ۔ اب آپ کو ڈر ہے کہ کہیں اس کا کوئی اس میں سے ڈیٹا نہ نکال لے تو آپ گوگل کی مدد سے اس موبائل کو لاک لگا سکتے ہیں چاہے وہ آپ کے پاس نہیں ہے۔
اس سہولت سے مستفید ہونے کیلئے آپ کو درج ذیل لنک پر جانا ہوگا http://google.com/android/find اپنا جی میل اکاؤنٹ لگائیں گمشدہ موبائل میں لگارکھا ہے ۔یہاں آپ اپنے موبائل کی لوکیشن دیکھ سکتے ہیں اس علاوہ اپنے موبائل کی بیٹری بھی دیکھ سکتے ہیں۔اگر آپ موبائل کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں اور موبائل پر Silent لگا ہے تو آپ “Play Sound” پر کلک کریں آپ کے موبائل کی رنگ بجے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ :شادی کی عمرمیں فرق کی شق کالعدم قرار، قانون میں ترمیم کا حکم
دوسرا اس میں Secure Device ” کا فیچر ملتا ہے اس پر جا کر آپ اپنے موبائل کو لاک لگا سکتے ہیں ۔ اور اس سے آپ اس موبائل میں کوئی میسج وغیرہ بھی بھیج سکتے ہیں کنٹیکٹ ڈیٹیلز وغیرہ ۔ موبائل ملنے کے چانسز ختم ہو جائیں تو اس صورت میں “Factory Reset Device” کا فیچر بھی ملتا ہے اس سے آپ اس موبائل کو مکمل ری سیٹ کرسکتے ہیں اس میں موجود ہر چیز ڈیلیٹ ہو جائے گی۔
گوگل کے ذریعے آپ اپنے گمشدہ یا چوری ہونے والے موبائل کو ڈھونڈ سکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں اگر آپ نے مطلوبہ موبائل میں پاسورڈ نہیں لگایا تھا اور موبائل کہیں گم ہو گیا ۔ اب آپ کو ڈر ہے کہ کہیں اس کا کوئی اس میں سے ڈیٹا نہ نکال لے تو آپ گوگل کی مدد سے اس موبائل کو لاک لگا سکتے ہیں چاہے… pic.twitter.com/q85RfCQWU5
— knowledge Hub (@Knowledgehuub) April 15, 2024


