Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

چیٹ جی پی ٹی کی سروس ڈائون،متعددصارفین کومشکلات کا سامنا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)چیٹ جی پی ٹی تک صارفین کی رسائی مشکل ہوگئی .

تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت کیلئے استعمال ہونے والی چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ کئی صارفین کے لئے کام نہیں‌کررہی جس سے انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے .

صارفین کے مطابق انہوں نےسروس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تو اے آئی چیٹ بوٹ کام نہیں‌کررہا تھا اور ایک پیغام موصول ہوتا ہہے کہ اس وقت سرور کام نہیں‌کرر ہا ہے اس لئے آپ کو اس ویب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے’۔

مختلف سروسز کے آن لائن اسٹیٹس کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ Downdetector کے مطابق یہ مسئلہ عالمی وقت کے مطابق دن 1 بجے کے قریب آیا۔

اے آئی کے اسٹیٹس پیج سے معلوم ہوا کہ ChatGPT کچھ صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے اور وہ فی الحال اس مسئلے کے حل کے لئے کام کر رہے ہیں‌.

دوسری طرف کئی صارفین نے ایکس اکائونٹ‌پر چیٹ جی بی کے استعمال میں مشکلات سے آگاہ کیا

تاہم کمپنی نے اس بارے میں کوئی ڈیڈ لائن نہیں‌دی ہے کہ سروس کب تک بحال ہوجائیگی۔

یہ بھی پڑھیں