Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

نیویارک(نیوزڈیسک)چوری کی واردات میں لوگ اپنے مہنگے موبائل فونز سے محروم ہوجاتے ہیں، ایسے میں گوگل اپنے صارفین کے لیے ایسا فیچر سامنے لے آیا، جو ان کو چوروں سے تحفظ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ’تھیف ڈیٹیکشن لاک‘ نامی فیچر کا اعلان کیا گیا ہے، یہ رواں برس مئی 2024 میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پرسامنے آیا۔

اس فیچر میں چوری کا پتہ لگانے والا لاک، آف لائن ڈیوائس لاک، اور ڈیوائس کو دور سے لاک کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

مذکورہ فیچر ابتدائی طور پر برازیل میں بیٹا صارفین کو دستیاب ہوگا، بعد ازاں یہ دیگر ممالک تک بھی پہنچے گا۔

تھیف ڈیٹیکشن لاک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھمز کو استعمال کیا جائے گا۔

اگر کوئی آپ کے ہاتھ سے موبائل فون چوری کرلیتا ہے تو یہ فیچر متحرک ہوجائے گا اور آپ کے موبائل کو لاک کردے گا، صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ موبائل میں موجود ایپس کو بھی چور نہیں کھول سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بتدریج اینڈرائیڈ 10 یا بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں