پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے انتہائی کارآمد فیچر متعارف کروانے پر کام شروع کردیا ہے۔میٹا کی زیر ملکیت مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو سہولیت میسر کی جاسکے اور دیگر ایپلی کیشن کے مقابلے میں ان کی سبقت برقرار رہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی کے لیے ایسا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے جو ان کی دیرینہ خواہش تھی۔واٹس ایپ صارفین بہت جلد کسی کو بھی اپنا نمبر ظاہر کیے بغیر میسج کرسکیں گے، صارفین کو سہولت دی جارہی ہے کہ وہ یوزرنیم سے اکاؤنٹ بنائیں اور پھر اس کے ذریعے دوسروں کو پیغام بھیجیں۔اس فیچر کو ابھی صرف بیٹا صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے بہت جلد یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اب بینکوں میں 5 لاکھ روپے تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک


