راولپنڈی (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی جزوی معطل اورانٹرنیٹ پر فائر وال کو فعال کرنے کی تیاریاں۔ذرائع کے مطابق 23 نومبر (ہفتہ) سے معطلی اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو متاثر کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) 22 نومبر (جمعہ) سے موبائل انٹرنیٹ سروسز پر نئے فائر وال نافذ کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ فائر وال انٹرنیٹ کی رفتار کو مزید متاثر کرے گا
شہریوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے سے روک دے گا۔حکام نے اشارہ دیا ہے کہ احتجاج کے دوران ترقی پذیر صورتحال کے پیش نظر منتخب علاقوں میں کسی بھی وقت انٹرنیٹ اور موبائل سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے۔
چینی کمپنی کا ملازمین کیلئے’ڈیٹ بونس‘1000 یوآن دینے کا اعلان