Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

انقلاب برپا کر دینے والی کاغذ سے بنی منفرد بیٹری تیار

ماہرین نے ایسی بائیو گریڈ ایبل کاغذی بیٹری تیار کی ہے جو ان کے مطابق توانائی کے استعمال اور اسے ذخیرہ کرنے کے طریقے کے حوالے سے انقلاب برپا کر دے گی۔

سنگاپور سے تعلق رکھنے والی کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیٹری دنیا کی سب سے ماحول دوست بیٹری ہے جو ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔کمپنی کے طابق ابھی توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے جن سسٹمز کا استعمال کیا جا رہا ہے وہ ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کی پیپر بیٹری کی زندگی کی مدت روایتی لیتھیم بیٹری جیسی ہی ہوتی ہے جبکہ یہ بہت ہلکی، سستی اور اسے لگ بھگ ہر برقی ڈیوائس کو پاور فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔فلنٹ کے مطابق اس کی انقلابی بیٹری ٹیکنالوجی کو ماحول دوست استحکام کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا۔

اس بیٹری کے لیے کاغذ کے ایک ٹکڑے اندر ہائیڈروجیل کا استعمال کیا گیا تاکہ اسے لیتھیم بیٹریز استعمال کرنے والی ڈیوائسز کا حصہ بنایا جاسکے۔اس بیٹری کا پروٹوٹائپ ماڈل گزشتہ دنوں لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو میں متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی کو توقع ہے کہ لوگ اس ٹیکنالوجی میں دلچسپی کا اظہار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں