پہلے تو سولر انرجی پر چلنے والی گاڑیاں سائنس فکشن تک محدود تھیں مگر مختلف کمپنیوں نے اب اسے ممکن بنا دیا ہے۔
ویسے اگر آپ کو لگتا ہے کہ ان گاڑیوں کو بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں تو پہلے تو ایسا ممکن نہیں تھا مگر اب اس حوالے سے ایک کمپنی نے بڑی پیشرفت کی ہے۔ایپٹیرا نامی کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی گاڑی کو کافی حد تک بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں۔
سولر ای وی نامی گاڑی کی تیاری کا بنیادی مقصد ہی شمسی توانائی سے لیس گاڑیوں کے لیے بجلی سے چارجنگ کی ضرورت ختم کرنا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ روزانہ یہ گاڑی سورج کی روشنی سے اتنی توانائی اکٹھی کرلیتی ہے کہ 40 میل تک آسانی سے سفر کر سکتی ہے۔بس آپ اس کو کہیں بھی لے کر نکل جائے اور پیٹرول یا بجلی کی فکر مت کریں۔
مجھے ’اوووو‘ والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں، شیر افضل مروت