اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں جیسے ہی آئی فون 17 کے لیے جوش و خروش بڑھ رہا ہے، پاکستان میں بھی اس کی بے تابی سے انتظار کیا جا رہا ہے، بتایا جارہا ہے کہ آئی فون 17 کی سیریز کے ماڈل پاکستانی مارکیٹ میں آچکے ہیں۔
آئی فون کے اس نئے ماڈل میں نمایاں کیمرا اپ گریڈز شامل ہیں جو اسے ایپل کی اس سال کی لائن اپ میں ایک منفرد ڈیوائس بنا دیں گے۔
آئی فون 17 کے ابتدائی یونٹس گرے پاکستانی مارکیٹ میں پہنچ چکے ہیں جہاں قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
نئی ’’کاسْمِک اورنج‘‘ ورائٹی کی قیمت 5 لاکھ 20 ہزار روپے (نان-پی ٹی اے) تک جا پہنچی ہے۔
تاہم خریداروں کو اس مارکیٹ میں کئی خطرات کا سامنا ہے، جیسے آفیشل وارنٹی کی عدم دستیابی، ممکنہ چھیڑ چھاڑ اور من مانی قیمتیں۔
آفیشل لانچ، وارنٹی اور سپورٹ کے ساتھ
پاکستان میں صارفین کو محفوظ اور قابلِ اعتماد آپشن فراہم کرنے کیلئے معروف پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ملک کے آفیشل ایپل ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل پاکستان کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے تاکہ آئی فون 17 سیریز کو مجاز چینلز کے ذریعے لانچ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گی
یہ تعاون صارفین کو نہ صرف اصلی ایپل پروڈکٹس کی یقین دہانی دیتا ہے بلکہ اعتماد اور سکونِ قلب بھی فراہم کرتا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی آئی فون 17 سیریز کے لیے پری بکنگ کھولنے جا رہی ہے (تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا)۔
مرکنٹائل پاکستان کے ذریعے فروخت کیے جانے والے تمام آئی فونز براہِ راست ایپل کی مینوفیکچرنگ فیکٹری سے آتے ہیں اور ان کے ساتھ ایک سال کی اسٹینڈرڈ وارنٹی کے ساتھ مزید ایک سال کی ایکسٹینڈڈ وارنٹی بھی شامل ہوتی ہے، یوں صارفین کو کُل دو سال کی مکمل کوریج فراہم کی جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:شادی کیوں نہیں کی اور کس شرط پر کرونگی؟ 50 سالہ امیشا پٹیل نے بتادیا

