اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں یوفون اور ٹیلی نار نے ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ عمل آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس شراکت داری کے بعد صارفین کو نہ صرف بہتر نیٹ ورک سروسز میسر آئیں گی بلکہ نئی سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد ملک کی ٹیلی کام مارکیٹ میں مقابلے کی صورتحال میں واضح تبدیلی آئے گی اور دیگر کمپنیوں پر بھی دباؤ بڑھے گا کہ وہ صارفین کو مزید معیاری اور سستی سہولیات فراہم کریں۔
ٹیلی کام انڈسٹری کے حلقوں کا کہنا ہے کہ یوفون اور ٹیلی نار کے اشتراک سے کوریج اور سروس کوالٹی میں نمایاں بہتری کی توقع ہے، جو براہِ راست صارفین کے حق میں ثابت ہوگی۔
مزیدپڑھیں:سرکاری حج سکیم: متبادل درخواست فارم ویب سائٹ پر فراہم

