Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

امریکی ادارے DARPA کی انقلابی پیشرفت، بغیر تار کے 5 میل تک توانائی کی منتقلی میں کامیابی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی دفاعی تحقیقاتی ادارے DARPA نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ادارے نے تجرباتی طور پر بغیر تار کے توانائی کو پانچ میل (تقریباً آٹھ کلومیٹر) کے فاصلے تک کامیابی سے منتقل کرنے کا مظاہرہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تجربہ توانائی کی ترسیل کے روایتی تصورات کو بدل کر رکھ دے گا۔ اس کامیابی کے بعد مستقبل میں بجلی کی فراہمی کے لیے تاروں یا گرڈ سسٹم کی ضرورت میں نمایاں کمی آسکتی ہے، جس سے نہ صرف فوجی اور خلائی شعبوں بلکہ عام شہری زندگی میں بھی انقلابی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

DARPA کے انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں دور دراز علاقوں، جنگی میدانوں اور خلائی مشنوں میں توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی کا بڑا فیصلہ! عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور

یہ بھی پڑھیں