Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

گوگل میپس میں نئے فیچر کا اضافہ

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) گوگل میپس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ ہونے جا رہا ہے جو حیران کن طور پر اب تک اس نیوی گیشن سروس کا حصہ نہیں تھا۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے اینڈرائیڈ ورژن میں نئے پاور سیونگ موڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے،یہ فیچر فون کے پاور سیونگ آپشنز سے ہٹ کر کام کرے گا۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل میپس کے نئے بیٹا ورژن کے کوڈ میں دریافت کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گوگل میپ میں پاور سیونگ موڈ فون کے پاور بٹن کو دبانے پر متحرک ہوتا ہے،جب پاور سیونگ موڈ آن ہو جاتا ہے تو گوگل میپس کا انٹرفیس مونوکروم میں تبدیل ہو جاتا ہے یعنی بظاہر بلیک اینڈ وائٹ محسوس ہونے لگتا ہے۔

ابھی یہ فیچر متعارف نہیں کرایا گیا اور تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے، اس میں مزید تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر چلنے،ڈرائیونگ اور موٹر سائیکل پر سفر کے دوران کام کرے گا، مگر یہ واضح نہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے سپورٹ دستیاب ہوگایا نہیں؟۔ اس کے علاوہ اس فیچر میں آڈیو سپورٹ دستیاب ہوگی تو ممکنہ طور پر صارف کو یوزر انٹرفیس سادہ ہونے پر مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔
مزیدپڑھیں:امریکی خاتون نے بیٹیوں سمیت اسلام قبول کر لیا

یہ بھی پڑھیں