ایپل صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 اس سال ستمبر میں متوقع طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
پہلے کہا جا رہا تھا کہ صرف پرو ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے۔
جبکہ عام ماڈل کی لانچ اگلے سال تک مؤخر ہو سکتی ہے۔
اب نئی معلومات کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین جولائی میں بڑے پیمانے پر تیار کی جائے گی۔
یہ شیڈول ستمبر کی متوقع تقریب سے مطابقت رکھتا ہے۔
ایپل عموماً جولائی میں پیداوار شروع کرتا ہے۔
اسی بنیاد پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پرو ماڈلز اور فولڈ ایبل فون ایک ساتھ پیش ہو سکتے ہیں۔
اگر منصوبہ بندی کے مطابق کام مکمل ہوا تو ستمبر میں اہم تقریب متوقع ہے۔
ایپل کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان جاری نہیں کیا گیا۔

