Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60 ارب ڈالر لگا دی

سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر ایک دعویٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ کراچی کے نوجوان صالح آصف اور ان کے تین شریک بانیوں کی تیار کردہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی “کرسر” کی مالیت 60 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اسے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک(Elon Musk) کی کمپنی نے خریدنے یا اس میں سرمایہ کاری کا آپشن حاصل کر لیا ہے۔

وائرل رپورٹس کے مطابق یہ اے آئی اسٹارٹ اپ Cursor کوڈنگ کو خودکار بنانے کے لیے کام کرتا ہے اور مبینہ طور پر دنیا بھر کی ہزاروں کمپنیوں کے ڈیولپرز اسے استعمال کر رہے ہیں۔ بعض غیر مصدقہ دعوؤں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کمپنی کی سالانہ آمدن ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

اسی طرح یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چاروں شریک بانی 30 سال سے کم عمر ہیں اور ان میں ایک کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ امریکی جریدے فوربز کے حوالے سے ان کی ذاتی دولت 1.3 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:سندھ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

تاہم ان تمام دعوؤں کے حوالے سے کسی مستند بین الاقوامی ذریعے یا باضابطہ کمپنی اعلامیے سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی بڑی مالیاتی ڈیلز اور ویلیوایشنز کے لیے ہمیشہ آفیشل فائلنگ یا معتبر رپورٹس درکار ہوتی ہیں، جو اس کیس میں دستیاب نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی اسٹارٹ اپس سے متعلق ایسی وائرل کہانیوں کو بغیر تصدیق کے درست سمجھنا قبل از وقت ہوگا، اور صارفین کو صرف مستند ذرائع پر انحصار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں