اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کشمیرگلگت بلتستان سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میںبارش ، ژالہ باری کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے جاری ، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا آج بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ریکارڈ ، وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے معمولات زندگی متاثر ۔استور کے میدانی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات سے نظام زندگی متاثر۔
مغوی جج کا آڈیو،ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا،اغوا کاروں کے مطالبات بھی سامنے آگئے
خیبرپختونخوا میں 2 روز کی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں متعدد ہلاکتیں، 14 افرادزخمی ہوگئے جبکہ بارش سے 56 مکانات کو نقصان پہنچا۔


