Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو بارش کی خوشخبری سنا دی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ 28 مئی تا یکم جون تک مری ، گلیات اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک چند بالائی علاقوں میں بارش ہوگی،بارش کے باعث شدید گرمی کی لہرمیں کمی کا امکان ہے،27 سے29 مئی تک بلوچستان کے علاقے ژوب،بارکھان میں بارش ہو سکتی ہے
مزیدپڑھیں :پاکستان میں گرمی زیادہ کیوں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی
جبکہ 28 مئی تا یکم جون چترال،دیر،پشاورسمیت دیگراضلاع میں بارش کا امکان ہے، مری،گلیات،راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش بھی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدر آباد میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں