لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مون سون بارشوں نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ، بعض علاقوں میں چند گھنٹوںمیں 337 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ شدید بارشوںکے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے متعدد مکان منہدم ہوگئے۔
بارش سے گلیوں میں پانی بھر گیا،ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ، کئی علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا ، شدید بارش کے باعث شہر میں متعدد مارکیٹیں ، دفاتر بند ۔نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا، تیز بارش کا سلسلہ 2 گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہا۔متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مال روڈ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، لکشمی چوک اور انارکلی جیسے علاقے زیرآب۔
موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی شہروں میں متعدد فیڈرز بھی ٹرپ ہو گئے جس سے بجلی کی بندش اور مکینوں کو خاصی مشکلات کا سامنا ۔سب سے زیادہ بارش لاہور میں ایئرپورٹ پر 337 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ لکشمی چوک میں 191 ملی میٹر، اپر مال میں 182 ملی میٹر، مغل پورہ میں 173 ملی میٹر، تاج پورہ میں 180 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 227 ملی میٹر اور چوہڑ ٹاون میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش نے نمی کا زور توڑ دیا


