Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ مطلع جز وی ابرآلو اور خیبر پختونخوا کے چند بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردوانوح میں موسم خشک اور گرم ہے گا، سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چند بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر ،گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ مطلع جز وی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا :
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشترا ضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے تاہم خیبر پختونخوا کے چند بالا ئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور: چترال،لوئر اور اپر دیر،سوات،شانگلہ،مانسہر ہ،ایبٹ آباداور مالاکنڈ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، نو شہر ہ،چارسدہ،پشاور،صوابی،کو ہاٹ،ہنگو،ڈی آئی خان،کرم،باجوڑ،ٹانگ،بنوں میں بھی بارش کاامکان ہے۔
مزیدپڑھیں :بانی پی ٹی آئی کیساتھ دھوکا، علیمہ خان کا خصوصی بیان آگیا

یہ بھی پڑھیں