Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے، صرف چند علاقوں میں کچھ راحت دیکھنے کو ملے گی۔

اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی اضلاع میں گرم موسم کا امکان ہے۔اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کشمیر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسی طرح کا منظر گلگت بلتستان میں بھی متوقع ہے، جہاں کچھ بادل چھائے رہنے کے ساتھ خشک حالات رہیں گے۔
ایران ، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 19جاں بحق،30 افراد پھنس گئے

یہ بھی پڑھیں