اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری تاہم محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنادی ،
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم ، اسلام آباد سمیت مری ،گلیات ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، مندی بہاوالدین ، گوجرانوالہ ، لاہور، قصور،راولپنڈی، گجرات، اوکاڑہ، شیخوپورہ، نارووال، حافظ آباد، وزیرآباد، خوشاب اور سرگودھا میں بارش جبکہ سیالکوٹ، میانوالی اورگرد و نواح میں گرج چمک کیسا تھ بادل برسنے کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ ،کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، وزیرستا ن اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے، آزاد کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش ہونے کی توقع ہے۔
سیلابی ریلا،امریکہ کی 6 ریاستوں میں بڑی تباہی،223 افراد ہلاک، سینکڑوں
