Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، منگلا، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور، حافظ آباد، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ پڑنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، سوات، کوہستان، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرم، بونیر، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آج بروز بدھ،23 اکتوبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں