Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

سموگ کے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، پنجاب کے اکثرعلاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سموگ اور دھند سے متاثرہ مکینوں کے لیے امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نومبر سے لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔

اسی عرصے کے دوران شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت گرے گا، گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور لکی مروت میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ .
آج صبح ریکارڈ کیے گئے بڑے شہروں کے درجہ حرارت
اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور سترہ، کراچی چوبیس، پشاور تیرہ، کوئٹہ چار، گلگت سات، مری نو اور مظفر آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ۔
پی ٹی آئی کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری، ایک اور اہم رہنما مقدمے سے بری

یہ بھی پڑھیں