Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

مری ، گلیات ،نتھیاگلی میں برفباری ، محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بڑی خبر سنادی

راولپنڈی (نیوزڈیسک)مری، گلیات ، نتھیاگلی ،ٹھنڈیانی میں بارش و برف باری کا امکان ہے ،ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 6 جنوری تک مری و گرد و نواح میں برفباری کے امکانات ہیں، سیاحوں کی سہولتوں کیلئے 13 فسیلیٹیشن سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈی جی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کیلئے انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ ہے، سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتِ حال کا جائزہ لیں۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی رہنمائی اور تحفظ کے لیے موجود رہے گی، ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں
ماہرعلم نجوم کا 2025 سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں