Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

آج بروز اتوار مری ،گلیات،اسلام آباد میں بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر برفباری متو قع ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج بروز اتوار، اسلام آباد وگردو نواح میں بارش جبکہ مری ، گلیات ، آزادکشمیر میں بارش کا امکان پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر ،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد میں بارش جبکہ مری ،گلیات اورگردونواح میں بارش کیساتھ برف باری متوقع ہے۔

پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں رات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): بلوچستان : خیبرپختونخوا :چترال19،میرکھانی 05، پاراچنار03،دروش، میرکھانی ،پشاور (ائیرپورٹ )02،بلوچستان : قلات11،ژوب07،لورالائی05،کوئٹہ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری(انچ ):زیارت02،پاراچنار،چترال01 اورقلات میں0.4 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: گوپس منفی 06، لہہ ،زیارت منفی 04،بگروٹ اور پاراچنارمیں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔(رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش /بونداباندی کا امکان۔اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع۔
گجرات ، کوئلے کے دھویں نےپانچ بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

یہ بھی پڑھیں