Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات نے مری سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعتہ المبارک اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی با رش اور بر فبا ری کی توقع ہے۔دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، بونیر اور سوات میں چند مقامات پر بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی با رش اور برفباری کی توقع ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردرہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: دیر(بالائی) 11، کالام ، میرکھانی03، کاکول02،سیدو شریف اور مردان01 ، گلگت بلتستان:بگروٹ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
برفباری (انچ):کالام 04 ، مالم جبہ میں 01انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09، اسکردو، زیارت منفی 06، کالام، گوپس منفی 05، پارہ چنار، مالم جبہ، استور، بگروٹ اور قلات منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں