Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

اگلے 2 سے 3 گھنٹوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، تلہ گنگ، اٹک، میں کچھ مقامات پر گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں کچھ مقامات پر گرد آلود ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر، مری، گلیات، گرد و نواح میں کچھ مقامات پر بھی گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری محتاط رہیں، شہری موسم کی ممکنہ شدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آندھی اور بارش سے بعض علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہو سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایرانی حکومت کا تہران میں میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہوں کے طور پر کھولنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں