Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

آج بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم اور بھی خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے ۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں