اسلام آباد(ویبڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:معروف سٹیج ڈانسرنامعلوم افراد کانشانہ بن گئیں


