Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

آج بروز جمعہ 6 مارچ 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ ملک کے وسطی اور جنوبی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہوئی۔ میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : حیدرآباد 39، شہید بینظیرآباد ،جوہر آباد،پڈعیدن، ٹنڈو جام اورمٹھی میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابرآلود جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ۔ دن کے درجہ حرارت 30سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 6 مارچ 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں