Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟اہم پیش گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج رات بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، چھور،پیڈعیدن39،کراچی اور شہید بینظیرآباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزیدپڑھیں:نئی دہلی میں ڈرون مینوفیکچرنگ مرکز پر بڑا حملہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

یہ بھی پڑھیں